سياسی گروپ: اسلامی نقطہ نگاہ سے عقيقہ كے معنی بچے كی ولادت كے بعد گوسفند، گائے، اونٹ وغيره كے ذبح كرنے كے ہیں۔ پيغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ﴿ص﴾ نے اپنے نواسے امام حسن (ع) اور امام حسين(ع) كی ولادت كے ساتویں دن ان كا عقيقہ كيا، عقيقہ اس معنی میں خدا كی قربت حاصل كرنے اور بچے كی سلامتی ، زندگی اور آسائش كےلیے انجام ديا جاتا ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ خراسان رضوی كے نامہ نگار نے عقيقہ كے بارے میں بعض لوگوں سے انٹرويو ليا ہے۔ شھر'' بير جند'' كے اسٹوڈنٹ ''علی رضا فرھادی'' نے عقيقہ كے بارے میں كہا كہ عقيقہ كے معنی كو تو میں نہیں جانتا ليكن اس كے رسم و رواج سے آشنا ہوں اور یہ جانتا ہوں كہ بچے كی ولادت كے بعد ساتویں روز قربانی كی جاتی ہے اور رشتہ داروں كو مدعو كيا جاتا ہے۔ تاكہ اس خوشی میں وہ بھی شريك ہوں اور میں نے یہ بھی سنا ہے بچے كے والدين عقيقہ كے گوشت كو نہیں كھا سكتے۔ اسی طرح محترمہ فاطمہ عزيزی نے عقيقہ كے بارے میں پوچھے جانے والے سوال كا جواب ديتے ہوئے كہا كہ ميرے چار بچے ہیں جن میںسے میںنے صرف دو بچوں كا عقيقہ كيا ہے۔ اور جن كا میں نے عقيقہ نہیں كيا وہ خود بھی صاحب فرزند ہیں اور میں نھیں جانتی كھ ابھی بھی مجھ پر ان كا عقيقہ كرنا فرض ہے يا یہ كہ وہ اپنا عيقيقہ كرنے میں خود ذمہ داری ہیں ۔
حجة الاسلام والمسلمين جناب حسين واقعی نے ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ عقيقہ لغت میں نومولود بچے كے بال كو كہتے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ بچے كی ولادت كے ساتویں دن جب والدين بچے كے سر كو مونڈنا چاہتے ہیں اس وقت گوسفند ذبح كيا جاتا ہے۔ اور چونكہ نومولود كا بال كھا ل كو پھاڑ ديتا ہے لہذا عقيق كھا جاتا ہے۔ جناب حجة الاسلام واقعی نے عقيقہ كے بارے میں مزيد كہاكہ بعض علماء نے اسے واجب قرار ديا ہے ليكن اكثر علماء كی نظر میں عقيقہ مستحب ہےبھرحال حتی الامكان بچے كا عقيقہ كرنا چاہیے۔ انھوں نے علامہ مجلسی كی كتاب سے امام صادق علیہ السلام كی حديث نقل كی جس میں آنحضرت نے فرمايا كہ عقيقہ مالدار كے اوپر فرض ہے۔ اور جو انسان مال نہیں كرتا اسكے ذمہ كوئی چيز نہیں ہے۔ حجة الاسلام حسين واقعی نے كہا كہ مختلف روايات كے پيش نظراگر والدين بچوں كا عقيقہ نہ كر سكیں تو بچوں كے بالغ ہونے تك ان كا عقيقہ كریں اور بچوں كے بالغ ہونے كے بعد آخری عمر تك ان كے اپنے ذمہ ہے كہ وہ خود اپنا عقيقہ كریں۔
۲۴۳۵۶۹