ارومیہ میں نماز استسقاء ادا كی جائے گی

IQNA

ارومیہ میں نماز استسقاء ادا كی جائے گی

سماجی گروپ: مغربی آذربائيجان كےادارہ تبليغات اسلامی نے ارومیہ میں نماز استسقاء اداء كرنےكی خبر دی ھے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق اس سال صوبہ مغربی آذربائيجان میں بارش بہت كم ہوئی ہے جس كی وجہ سے صوبہ میں قحط پڑ گيا ہے اور اس علاقے كے كسان مشكلات سے دو چار ہو رہے ہیں۔ لہذا ادارہ تبليغات اسلامی نے علماء اور عہدے داروں اور عوام سے رابطہ كر كے نماز استسقاء كی ادائيگی كے مقدمات فراہم كر دیے ہیں۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق یہ عبادی فريضہ ۲۲ ربيع الثانی بروز منگل بوقت ۱۰ بجے دن كو ادا كيا جائے گا۔
244484