قائد انقلاب اسلامی كا دورہ فارس وہاں پر وحدت اور يكجہتی كے فروغ كا سبب بنے گا

IQNA

قائد انقلاب اسلامی كا دورہ فارس وہاں پر وحدت اور يكجہتی كے فروغ كا سبب بنے گا

سياسی و سماجی گروپ: قائد انقلاب اسلامی كے فارس كے دورے سے وہاں پر وحدت اور محبت میں اضافہ ہو گا۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' شعبہ فارس كی رپورٹ كے مطابق فارس ڈويژن كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج حجت الاسلام '' عبدالرضا خوشنويس'' نے ايك پريس كانفرنس میں كہا كہ قائد انقلاب اسلامی كا دورہ فارس لوگوں میں امام زمانہ ﴿عج﴾ كے ظہور كے اشتياق میں اضافہ پيدا كر دے گا اور اس با بركت دورے كی وجہ سے فارس كے لوگوں كے اختلافات دور ہوں گے اور وہ اس كے بعد زيادہ محبت اور وحدت سے زندگی بسر كریں گے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ فارس كے ادارہ تبليغات اسلامی نے قائد انقلاب اسلامی كے استقبال كے سلسلے میں مختلف پروگرام شروع كر ركھے ہیں۔
245416