ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ سيستان و بلوچستان كی رپورٹ كے مطابق اس محفل كا اہتمام ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی كی انجمن قرآن، ادارہ اوقاف و امور حيریہ سيستان و بلوچستان ، ادارہ تبليغات اسلامی كے دارالقرآن اور جوانوں كی انجمن نے مشتركہ طور پر كيا تھا۔ اس قرآنی محفل میںقرآن مجيد كے بين الاقوامی قاری '' حامد شاكر نژاد'' نے شركت كی ۔ اس محفل كے انعقاد كا مقصد، اسلامی اور قرآنی ثقافت كی ترويج ہے۔ حجت الاسلام '' محمد انصاريان'' نے اس روحانی محفل میں فضائل قرآن اور كرامات قرآن كے موضوع پر تقرير كرتے ھوئےكہا كہ قرآن مجيد بہت بڑا معجزہ ہے۔
كيونكہ چودہ سوسال گزر جانے كے باوجود یہ آسمانی كتاب عام بشريت كے لیے ھدايت اور تكامل كا وسيلہ ہے۔ اس محفل كے اختتام پر ادارہ تبليغات اسلامی كے ثقافتی كمپليكس '' نور'' كے كانفرنس حال میں قرائت اور حفظ قرآن كريم كی وركشاپ كا اجراء ہوا۔
245542