ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ روز ۲۹ اپريل ۲۰۰۸ء كو جناب محمود احمدی نژاد نے سری لنكا كے كچھ فعال شيعوں سے ملاقات میں كہا كہ موجودہ حالات میں لوگوں كو خدا اور امام ﴿ع﴾ كی اتباع اور ظلم و بے انصافی كے خلاف قيام كی دعوت دينا ايك بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ امام زمانہ ﴿ع﴾ ہی ہمارے اور فيض الھی كے درميان واسطہ ہیں۔ اور انسانی سماج كی ترقی بھی امام ﴿ع﴾ كے ساتھ تمسك سے ممكن ہے اورآج ہم سب كی ذمہ داری ہے كہ ہم انسانيت كو امام كا تعارف كرائیں۔ جناب احمدی نژاد نے غفلت اور جھالت كو امام ﴿ع﴾ سے دوری كا سبب قرار ديا۔
245521