قائد انقلاب اسلامی : ملت ايران كے انقلاب كا مقصد، اسلام كے سائے میں استقلال اور آزادی حاصل كرنا تھا

IQNA

قائد انقلاب اسلامی : ملت ايران كے انقلاب كا مقصد، اسلام كے سائے میں استقلال اور آزادی حاصل كرنا تھا

سياسی گروپ: قائد انقلاب اسلامی نے شيراز میں ھزاروں كے مجمع سے خطاب كرتے ہوئے فرمايا كہ ملت ايران كے انقلاب كا مقصد ،اسلام كے سائے میں استقلال اور آزادی حاصل كرنا تھا۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق قائد انقلاب اسلامی نے شيراز كے حافظیھ اسٹیڈيم میں شيراز كے ھزاروں افراد سے خطاب كرتے ہوئے فرمايا كہ ہمارے انقلاب كا مقصد، اسلام كے سائے میں آزادی حاصل كرنا تھا۔ آيت اللہ خامنہ ای نے شيراز كو عظيم انسانی صلاحيتوں كا منبع قرار ديتے ھوئےفرمايا كہ ملت ايران نے اقتصادی پابنديوں كے باوجود ترقی كے زينوں كو طے كيا ہے۔ انھوں نے مزيد فرمايا كہ آج مغربی دنيا دوسروں سے كہیں زيادہ اقتصادی مشكلات كا شكار ہے۔ قائد انقلاب اسلامی نے فرمايا كہ ايران كے خلاف دشمنوں كی سازشیں جس قدر زيادہ ہو رہی ہیں اتنا ہی زيادہ ايران ترقی كر رہا ہے۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق قائد انقلاب اسلامی ۳۰ اپريل ۲۰۰۸ء كو شيراز ڈويژن كے دورے كے سلسلے میں جب صبح ۱۱ بجے شھيد دستغيب ائير پورٹ پرپہنچے تو شيراز كے لوگوں نے آپ كا شانداراستقبال كيا۔ شيرازمیں قائد انقلاب اسلامی كے استقبال میں فارس كےنمائندہ ولی فقیہ اورامام جمعہ محی الدين حائری، فارس كے گورنر محمد رضا رضا زادہ، علماء كرام ، فارس سے مجلس خبرگان اور قومی اسمبلی كے ممبران ،آئمہ جمعہ اورحكومتی عہديداروں نے شركت كی۔
246003