ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق نماز جمعہ كی یہ تقريب ۱۱:۴۵ پر تلاوت قرآن مجيد سے تھران يونيورسٹی میں شروع ہوئی۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق حجت الاسلام حسين كے شرعی مسائل بيان كرنے كے بعد روز معلم كی مناسبت سے تھران كے ادارہ تعليم و تربيت كے انچارج علی اصغر يزدانی نے اس ادارے كی كاركردگی رپورٹ پيش كی۔ اس كے بعد قومی سلامتی كونسل میں قائد انقلاب اسلامی كے نمائندے اور قم سے پارليمنٹ كے منتخب ركن ''علی لاريجانی'' نے نماز جمعہ كے خطبوں سے پہلے استاد شھيد مطھری كی شھادت كی مناسبت سے خطاب كيا۔
245918