امام جمعہ چناران : دنيا، ملت ايران كے اتحادو وحدت سے خائف ہے

IQNA

امام جمعہ چناران : دنيا، ملت ايران كے اتحادو وحدت سے خائف ہے

سماجی گروپ: قرآنی مجيد مسلمانوں كو وحدت كی دعوت ديتا ہے اور دنيا ايران كے اتحاد و وحدت سے خائف ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق چناران میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ '' حسن كوثری '' نے گزشتہ روز نمازجمعہ كے خطبوں میں كہا كہ تقوا، وحدت و اتحاد میں مضمر ہے۔ اور جو قومیں متحد نہیں ہیں ان میں تقوا بھی نہیں ہے۔ حجت الاسلام كوثری نے شھيد مطہری كو خراج تحسين پيش كرتے ہوئے كہا كہ شھيد مطہری موجودہ صدی كے مغز متفكر تھے اور ان كی شھادت سے ثقافت، مذہب، اور سماج كو بہت زياده نقصان پہنچا ہے۔ چناران میں نمائندہ ولی فقیہ نے كہا كہ امريكہ كو ہزار عابدوں سے زيادہ ايك دانشور اور فقیہ سے خطرہ ہے اور منافقين، شھيد مطہری اور ان جيسوں سے خائف تھےاور شھيد مطہری كو شھيد كر كے منافقين نے نھ صرف ملك بلكہ اسلام اور انقلاب كو نقصان پہنچايا ہے۔
24654