ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق جامعة المصطفی العالمية كے مدير حجت الاسلام '' عليرضا اعرافی '' نے اس اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس علمی مركز كا مقصد دنيا تك دينی افكار اور اہل بيت ﴿ع﴾ كی تعلمات پہنچانا ہے۔ اور دينی مدارس كے اساتذہ اور كاركنوں كو چاہیے كہ وہ عصر حاضر كے مسائل كو درك كرنے میں توجہ دیں۔ انھوں نے قم كو معارف اسلامی كا سر چشمہ قرار ديتے ھوئےكہا كہ دنيا میں معارف اسلامی كے حصول كا رجحان بہت زيادہ ہے اور ہمیں چاہیے كہ اسلامی معارف كے حصول كے لیے سازگار ماحول فراہم كریں۔ جناب اعرافی نے مزيد كہا كہ متون درسی پر طلباء میں بہت زيادہ خدشات پائے جاتے ہیں اساتذہ كو چاہیے كہ وہ ان خدشات كو دور كرنے پر توجہ دیں ۔ جامعة المصطفی العالمية میں تعليمی شعبے كے قائم مقام انچارج حجت الاسلام '' رجائی'' نے اس مركز كی سالانہ رپورٹ پيش كرتے ہوئے كہا كہ گزشتہ سال دنيا كے ۶۸ ممالك سے ۸۵۹ افراد كو اس مركز میں داخلہ ديا گيا جن میں سے ۲۳۰ لڑكياں اور ۵۳۹ لڑكےہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس وقت اس مركز میں ۷۸ فی صد اساتذہ ايرانی اور ۲۲ فی صد اساتذہ غير ايرانی ہیں۔
246272