ايرن كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق قائد انقلاب اسلامی گزشتہ روز '' ۳ مئی ۲۰۰۸ء'' كو سعدیہ شيراز میں ايران كے مشہور شاعر شيخ سعدی كے مدفن پر تشريف لے گئے جہاں پر انھوں نے اس عظيم شاعر اور نثرنگار كو خراج تحسين پيش كيا۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق ۳ مئی ۲۰۰۸ء كو ہی قائد انقلاب اسلامی شيراز میں گلزار شھداء میں بھی تشريف لے گئے جہاں پر انھوںنے شھداء كی قبور پر فاتحہ خوانی كی اور ان كے درجات كی بلندی كے لیے دعا كی۔
247030