ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق اس مظاہرے میں خواتين و حضرات نے شركت كی۔ مظاہرين نے اپنے ہاتھوں میں پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جن پر حجاب پر پابندی كے خلاف نعرے لكھے ہوئے تھے۔ شہر آنتاليا كے مسلمان گزشتہ آٹھ ہفتوں سے تركی میں حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرے كر رہے ہیں۔ مظاہرين نے مظاہرے كے اختتام پر ايك اعلامیہ جاری كيا جس كے مندرجات كا خلاصہ اس طرح ہے:
اس مظاہرے میں شہر آنتاليا كے زندگی كے مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والے مسلمانوں نے شركت كی ہے۔ ان كا مطالبہ یہ ہے كہ تركی كے اعلی تعليمی اداروں سے حجاب پر پابندی اٹھائی جائے ۔ جب تك ہمارا یہ مطالبہ تسليم نہیں كيا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔اور ہم حكومتی عہديداروں كو متوجہ كرتے ہیں كہ وہ اپنی ذمہ داريوں كو ادا كریں۔ ياد رہے كہ آنتاليا تركی كا ايك اہم اور سياحتی شہر ہے۔
247213