صدر اسلامی جمہوریہ ايران : مسئلہ فلسطين كے حل كے لیے علاقے كے ممالك كا باہمی تعاون ضروری ہے

IQNA

صدر اسلامی جمہوریہ ايران : مسئلہ فلسطين كے حل كے لیے علاقے كے ممالك كا باہمی تعاون ضروری ہے

سياسی گروپ: ايرانی صدر نے يمن كے وزير خارجہ سے ملاقات میں علاقائی مسائل اور مسئلہ فلسطين كے حل كے لیے مشرق وسطی كے ممالك كے باہمی تعاون كی ضرورت پر زور ديا ھے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق ۴ مئی ۲۰۰۸ء كو ايرانی صدر محمود احمدی نژاد نے يمن كے وزيرخارجہ سے ملاقات میں كہا كہ دشمن نہیں چاہتا كہ مشرق وسطی كے ممالك ايك دوسرے سے تعاون كریں۔ ليكن علاقے كے ممالك كو چاہیے كہ وہ ترقی اور اپنی ملت كی فلاح و بہبود كے لیے ايك دوسرے سے تعاون كریں۔ ايرانی صدر نے كہا كہ ايران، يمن كے ساتھ باہمی دلچسپی كے امور میں تعاون كا خواہاں ہے۔
247622