ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ فارس كی رپورٹ كے مطابق حجت الاسلام '' تقوی '' نے قائد ابقلاب اسلامی كی نمائندگی میں ميمند كا دور كيا۔ انھوں نے ميمند میں لوگوں كے ايك بہت بڑے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ فارس كے لوگوں نے قائد انقلاب اسلامی كا والھانہ استقبال كركے قائد انقلاب اسلامی سے اپنے عشق كا ثبوت ديا ہے۔ ميمند كے لوگوں نے قائد انقلاب كے نمائندے كا شاندار استقبال كيا۔ اور ان كے استقبال سے پہلے ميمند میں نمائندہ قائدانقلاب اسلامی اور امام جمعہ نے خطاب كيا۔
247721