علامہ فضل اللہ: لبنان كی مشكلات فرقہ ورانھ نہیں بلكہ سياسی ہیں

IQNA

علامہ فضل اللہ: لبنان كی مشكلات فرقہ ورانھ نہیں بلكہ سياسی ہیں

سياسی گروپ: ۹ مئی ۲۰۰۸ء كو لبنان كے شيعہ مرجع نے بيروت كی مسجد '' امامين حسنين '' میں نماز جمعہ كے خطبوں سے كرتے ہوئے كہا كہ لبنان میں موجود بحران سياسی ہے اور لبنانی رہنماؤں كو چاہیے كہ وہ گروہی اختلافات كاشكار نہ ہوں۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' نے روز نامہ '' dailystar '' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ علامہ فضل اللہ نے مسجد '' امامين حسنين '' میں نماز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ شيعہ ، سنی اور مسيحی رہنما گروہی اختلافات میں نہ پڑیں۔ علاقہ فضل اللہ نے مزيد كہا كہ ملك كا استحكام ايك قومی مسئلہ ہے اور اس كے لیے مختلف گروہوں كے درميان گفتگو كی ضرورت ہے۔ انھوںنے وضاحت كی كہ ہمیں چاہیے كہ لبنان اور ملت لبنان كےدفاع كے لیے ھر قسم كے چيلنج كا مقابلہ كریں۔
249276