تركی كے شہر ساكاريا میں حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرہ

IQNA

تركی كے شہر ساكاريا میں حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرہ

سياسی وسماجی گروپ: تركی كے شہر ساكاريا كے مسلمانوں نے گزشتہ ہفتوں كی طرح اس ہفتے بھی تركی میں اعلی تعليمی اداروں میں حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرہ كيا۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ ۱۳۹ ہفتوں سے تركی كے شہر ساكاريا میں حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اس ہفتے كے مظاہرے میں خواتين و حضرات، جوانوں اور بوڑھوں نے شركت كی۔
مظاہرين نے اپنے ہاتھوں میں پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جن پر حجاب پر پابندی كے خلاف نعرے لكھے ہوئے تھے۔ مظاہرين نے مظاہرے كے اختتام پر ايك قرارداد پيش كی جس كا خلاصہ اس طرح ہے حجاب پر پابندی اٹھ جانے كے باوجود بعض افراد بےجا اس مسئلے میں مداخلت كر رہے ہیں۔ انھیں انسانوں كی آزاديوں كا كچھ پاس نہیں جبكہ وہ خود آزادی بشر اور حقوق بشر كی بات كرتے ہیں۔ جو آزادی قانون كے ذريعہ حاصل ہو اس كا احترام كرنا چاہیے اور جب تك ہمیں اپنا مسلم حق نہیں ملتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
249732