ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق نماز جمعہ كی یہ تقريب ۱۱/۴۰ پرممتاز قاری '' مھدی قربانعلی '' كی تلاوت قرآن مجيد سے تہران يونيورسٹی میں شروع ہو گی۔ اس كے بعد حجت الاسلام والمسلمين '' حسينی'' حسب سابق شرعی مسائل بيان كریں گے۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق حجت الاسلام والمسلمين اديب يزدی نماز جمعہ كے خطبوں سے پہلے شہادت حضرت زہراء كے موضوع پر خطاب كریں گے۔
250918