ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ فارس كی رپورٹ كے مطابق شيراز كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج حجت الاسلام '' محمد رضائی" نے امام خمينی ﴿رہ﴾ كی ۱۹ ویں برسی كے حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ امام خمينی نے انقلاب اسلامی كی بنياد ،عدل و انصاف اور آزادی پر ركھی اور اس انقلاب كے ذريعے مشرق و مغرب كی قوتوں كا غرور خاك میں ملا ديا اور اسلام كو ايك بہت بڑی طاقت كے طور پر دنيا كے سامنے متعارف كرايا اور آج مغربی دنيا بھی اسلام كی محتاج نظر آتی ہے۔
250823