ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ ہفتوں كی طرح اس ہفتے بھی شہر '' كجاعلی '' كے مسلمانوں نے حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرہ كيا۔ مظاہرين نے اپنے ہاتھوں میں پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جن پر حجاب پر پابندی كے خلاف نعرے لكھے ہوئے تھے۔ اس كے علاوہ مظاہرين نے امريكہ اوراسرائيل كے خلاف بھی نعرے لگاتے ھوئے بين الاقوامی اداروں سے مطالبہ كيا كہ وہ فلسطينيوں كی مدد كریں تاكہ وہ اپنی سر زمين غاصب اسرائيل كے چنگل سے واپس لے سكیں۔
251524