حداد عادل: اسلام دشمن قوتين اسلامی ممالك پراپنا تسلط قائم كرنا چاہتی ہیں

IQNA

حداد عادل: اسلام دشمن قوتين اسلامی ممالك پراپنا تسلط قائم كرنا چاہتی ہیں

سياسی گروپ: اسلام دشمن قوتوں كی طرف سے اسلامی دنيا پر ہر طرف سے يلغار ہو رہی ہے اور دشمن دنيائے اسلام كے درميان اختلافات ايجاد كر كے اسلامی ممالك پر اپنا تسلط قائم كرنا چاہتا ہےلھذا مسلمانوں كو اپنےاندر اتحاد پيدا كركے اس سازش كا جواب دينا ھوگا۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق سنيگال كے سينٹ كے سر براہ كی گزشتہ روز شام كے وقت ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر جناب غلام علی حداد عادل سے ملاقات میں جناب حداد عادل نے اس ملاقات میں دنيائے اسلام خصوصاً فلسطين ، عراق، لبنان اور افغانستان كے مسائل پر گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ آج اسلامی دنيا پر ہر طرف سے حملے ہو رہے ہیں۔ دشمن اسلامی دنيامیں اختلافات ايجاد كر كے اسلامی ممالك میں اپنا تسلط قائم كرنا چاهتا ھے۔ لهذا مسلمانوں كواپنی صفوں میں اتحاد پيدا كركے اس سازش كا جواب دينا چاہیے۔
252022