ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق ارومیہ كے اہلسنت امام جمعہ ملاں عبدالقادر بيضاوی نے نماز جمعہ كے خطبے میں كہا كہ عوام، پانی كے استعمال میں زيادہ روی سے اجتناب كرے ۔ انھوں نے مزيد كہا كہ قرآن مجيد، انبياء اور بزرگان دين نے ہميشہ لوگوں سے اسراف سے بچنے كی تلقين فرمائی ہے كيونكہ ہم جن نعمات سے استفادہ كرتے ہیں ان كے جوابدہ ہیں۔ بيضاوی نے فلسطين پراسرائيلی قبضے كے ساٹھ سال مكمل ہونے پر اسرائيلی جارحيت كی سخت الفاظ میں میں مذمت كرتے ھوئے مظلوم فلسطينوں كی حمايت كے لیے دنيائےاسلام كے اتحاد و وحدت پر زور ديا ہے۔
251883