ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق اس ہفتے بھی شہر '' وان'' كی خواتين و حضرات نے تركی كے اعلی تعليمی اداروں میں حجاب پر پابندی كے خلاف مظاہرہ كيا۔ تركی میں حجاب پر پابندی كے خلاف شہر '' وان '' كے مسلمان گزشتہ ۸۹ ہفتوں سے مسلسل مظاہرے كررہے ہیں۔ مظاہرين نے اس مظاہرے كے اختتام پر ايك قرار داد پڑھی جس كا خلاصہ یہ ہے كہ مسئلہ حجاب، تركی كا اہم مسئلہ ہے اگرچہ یہ مسئلہ قانونی طور پر حل ہو چكا ہے ليكن اس كے باوجود بعض عناصر اس كی راہ میں روڑے اٹكا رہے ہیں۔ لھذا شہر '' وان'' كے مسلمان اس وقت تك اپنا احتجاج جاری ركھیں گے جب تك ان كو اپنا مسلم حق نہیں مل جاتا۔
۲۵۱۹۲۰