ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گزشتہ روزمركز تربيت معلم شہيد مدنی كے طلباء نے آيت اللہ نوری ہمدانی سے ملاقات كی جس میں آيت اللہ نوری ہمدانی نے كہا كہ اسلام میں علم و دانش كو بہت زيادہ اہميت حاصل ہے اور قرآن مجيد میں ۸۰ مقامات پر علم كی فضيلت بيان ہوئی ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسلام میں علم، تب باعظمت ہے جب ايمان اور انسانی اقدار كے ھمراه ہو اور انسان كو اپنے پروردگار كی طرف رہنمائی كرے۔ انھوں نے اسلام میں علم كی عظمت كا دوسرا سبب عمل كو قرار ديا ہے اور كہا ہے كہ علم، عمل صٓالح كے بغير انسان كی ہدايت نہیں كرتا۔
252372