ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر اس ہفتے تہران میں نماز جمعہ كے خطبوں سے پہلے خطاب كریں گے

IQNA

ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر اس ہفتے تہران میں نماز جمعہ كے خطبوں سے پہلے خطاب كریں گے

سياسی گروپ: قومی اسمبلی كے اسپيكر جناب غلام علی حداد عادل اس ہفتے تہران میں نماز جمعہ كے خطبوں سے پہلے خرمشہر كی آزادی كی سالگرہ اور انقلاب اسلامی كے بعد ساتویں اسلامی پارليمنٹ كی مدت ختم ہونے كی مناسبت سے خطاب كریں گے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق جناب غلام علی حداد عادل موجودہ مسائل، ساتویں اسلامی پارليمنٹ كی كاركردگی اور آٹھویں اسلامی پارليمنٹ كے اہم كاموں كے موضوعات پر خطاب كریں گے۔ ياد رہے كہ نئی اسلامی پارليمنٹ ۲۷ مئی ۲۰۰۸ء كو اپنا كام شروع كر دے گی اور نئی اسلامی پارليمنٹ كے لیے جناب حداد عادل نے تہران سے سب سے زيادہ ووٹ حاصل كیے ہیں۔
252471