ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق اس نشست میں تركی كےماہراسلام '' حمزہ تركمن'' نے قرآنی آيات سے استناد كرتے ہوئے توحيدی زندگی كی وضاحت اور حقيقی موحد كی ذمہ دارياں بيان كیں۔ انھوں نے كہا كہ توحيدی زندگی وہ حيات ہے جس میں انسان كے تمام اعمال خدا كے لیے اور خدا كی رضا كے حصول كی خاطر ہوتے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ حقيقی موحد كی زندگی میں خدا كی علاوہ كسی چيز كو كوئی مقام حاصل نہیں يعنی ہر وہ شے جسے خدا پسند كرتا ہے۔ موحد بھی پسند كرتا ہے اور جسے خدا پسند نہیں كرتا اسے موحد بھی ناپسند كرتا ہے۔
252776