امريكی فوجيوں كی طرف سے قرآن مجيد كی توھين كے خلاف تبريز يونيورسٹی كے اسٹوڈنٹس كا مظاھره

IQNA

امريكی فوجيوں كی طرف سے قرآن مجيد كی توھين كے خلاف تبريز يونيورسٹی كے اسٹوڈنٹس كا مظاھره

سياسی گروپ: تبريز يونيورسٹی كے سينكڑوں اسٹوڈنٹس نے امريكی فوجيوں كی طرف سے قرآن مجيد كی توھين كی شديد مذمت كی ۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ روز تبريز يونيورسٹی كے سينكڑوں طلباء نے نماز ظہروعصر كے بعد امريكی فوجيوں كی طرف سے قرآن مجيد كی توھين كے خلاف مظاہرہ كيا۔ مظاہرين نے اپنے ہاتھوں میں پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جن پر قرآن مخالف سرگرميوں كے مقابلے میں اتحاد اسلامی كی ضرورت جيسی عبارات لكھی ہوئی تھیں۔ مظاہرين نے امريكہ اور اسرائيل كے خلاف نعرے لگا تے ھوئےعہد كيا كہ ہم قرآن اور اسلام كی حفاظت كی خاطر اپنی جانوں كا نذرانہ پيش كرنے كو تيا ر ہیں۔اس مظاہرے كے اختتام پر مظاہرين كی طرف سے ايك بيانیہ جاری ہوا جس میں دنيائے اسلام سےقرآن مجيد كی توھين كے مقابلے میں اس مقدس كتاب كے دفاع كے لیے بيداری كا مطالبہ كيا گيا تھا۔
253160