ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ فارس كی رپورٹ كے مطابق شيراز میں امام بارگاہ سيد الشہداء میں بم دھماكے میں جام شہادت نوش كرنے والے۱۴ افراد كا چھلم ۲۴ مئی ۲۰۰۸ء كو احمد بن موسی شاہچراغ ﴿ع﴾ كے حرم كے جوار میں سہ پہر ۵ بجے سے ساڑھے سات بجے تك منعقد كيا جائے گا۔ جس میں حجت الاسلام والمسلمين دری نجف آبادی خطاب كریں گے۔ اسی سلسلے كا ايك پروگرام ۲۵ مئی ۲۰۰۸ء كو امام بارگاہ سيد الشہداء میں منعقد ہو گا۔ جس سے حجت الاسلام و المسلمين انجوی نژاد خطاب كریں گے۔
253129