ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق نماز جمعہ كی یہ تقريب ۱۱/۴۰ پر مھدی عادلی كی تلاوت قرآن مجيد سے تہران يونيورسٹی میں شروع ہو گی۔ اس كے بعد حسب سابق حجت الاسلام والمسلمين كريمی شرعی مسائل بيان كریں گے۔ پھر ذاكراہل بيت حضرت فاطمة الزہراء ﴿س﴾ كی شہادت كی مناسبت سے مصائب حضرت زہراء بيان كریں گے۔ نماز جمعہ كے خطبوں سے پہلے ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر جناب غلام علی حداد عادل آزادی خرم شہر كی مناسبت سے خطاب اور انقلاب اسلامی كے بعد ساتویں پارليمنٹ كی كاركردگی كی رپورٹ بھی پيش كریں گے۔
253625