آيت اللھ مكارم شيرازی: قرآن اور اسلام كے دشمنوں كی كثرت كی وجہ سے قرآنی تعليمات كی ترويج ضروری ہے

IQNA

آيت اللھ مكارم شيرازی: قرآن اور اسلام كے دشمنوں كی كثرت كی وجہ سے قرآنی تعليمات كی ترويج ضروری ہے

سياسی و سماجی گروپ: آيت اللہ مكارم شيرازی نے كہا كہ قرآن اور اسلام كےدشمنوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اس لیے قرآنی معارف كی ترويج بہت ضروری ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ فارس كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ روز آيت اللھ مكارم شيرازی نے شيراز میں مسجد علوم قرآنی كے سنگ بنياد كی تقريب میں علوم قرآنی كمپليكس غدير كے طلباء سے گفتگو كرے ہوئے كہا كہ پورے معاشرے میں علوم قرآنی كی ترويج كریں ۔ انھوں نے قرآنی طلباء سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ آپ كی كوشش ہونی چاہیے كہ قرآن مجيد كو زياده سے زيادہ سيكھیں ، قرآن مجيد پر عمل كریں اور اس كی تعليمات كو پوری دنيا میں پھيلائیں۔ آيت اللہ مكارم شيرازی نے مزيد كہا كہ ہمارے زمانے میں قرآن مجيد كے دشمن بہت زيادہ ہو گئے ہیں اور اس دشمنی كی وجہ یہ ہے كہ وہ قرآن مجيد كو اپنے مقاصد كے حصول میں مانع سمجھتے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ شيراز، علوم كا مركز ہے اور اس شہر كے حكومتی عہديداروں كو چاہیے كہ وہ علوم قرآنی كے سلسلے میں درپيش مشكلات كو حل كریں۔ مسجد علوم قرآنی، علوم قرآن كمپليكس غدير كے قريب ہی تعمير كی جاہی ہے اس مسجد كا رقبہ ۲ ہزار مربع میٹرہے یہ مسجد تين منزلہ ہو گی اور اس پر ايك بلين ريال لاگت آئے گی۔
253637