ايران كی طرف سے لبنان كے مختلف گروپوں كے درميان توافق ايجاد كرنے كی كوششوں پر فضل اللہ كی قدردانی

IQNA

ايران كی طرف سے لبنان كے مختلف گروپوں كے درميان توافق ايجاد كرنے كی كوششوں پر فضل اللہ كی قدردانی

سماجی گروپ: لبنان كے شيعہ مرجع تقليد علامہ فضل اللہ نے اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير '' محمد رضا شيبانی'' كے لبنان كے مختلف گروپوں كے درميان توافق ايجاد كرنے كے كردارپر شكریہ ادا كيا ۔

ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے لبنان كی سركاری خبررساں ايجنسی كے حوالے سے كہا ہے كہ آيت اللہ فضل اللہ نے اس ملاقات میں ايران كی طرف سے لبنان كے مختلف گروپوں كے درميان اختلاف دور كرنے كے كردار پر تعريف كی جس كی بنا پر مختلف اسلامی ممالك كی قطر میں كانفرنس منعقد كی گئی اور اس سے لبنان میںصلح و امن برقرار كرنے میں مدد ملی ہے اور اسی اقدام سے ملك میں موجود فرقہ وارانہ تعصبات اور سياسی كھينچا تانی سے چھٹكارا مل گيا ہے۔ انھوں نے اسلامی ممالك كے باہمی ارتباط پر زور ديتے ہوئےكہا كہ دنيائے اسلام كو در پيش مسائل سے نمٹنے كے لیے ضروری ہے كہ اس طرح كے اجلاس منعقد كیے جائیں اور آپس میں بات چيت كے ذريعہ مسائل كو حل كيا جا سكے۔
254108