خرمشہركی فتح میں وحدت اور استقامت كا بنيادی كردار تھا

IQNA

خرمشہركی فتح میں وحدت اور استقامت كا بنيادی كردار تھا

سياسی گروپ: ايران كے شہر كرمان كے امام جمعہ نے نماز جمعہ كے خطبات میں وحدت اور استقامت كو خرمشہر كی فتح میں دو بنيادی عناصر قرار ديا ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ كرمان كی رپورٹ كے مطابق كرمان كے امام جمعہ حجة الاسلام'' محمد صباحی'' نے نماز جمعہ كے خطبو ں میں كہا كہ ۲۳ مئی كا دن استقامت ، ايثار اور فتح كا دن ہے اور یہ دن انقلاب اسلامی كی تاريخ كا عظيم دن ہے۔ انھوں نے كہا كہ ايرانی قوم نے ۸ سالہ جنگ میں اپنے اتحاد اور يكجہتی سے مشرقی اور مغربی طاقتوں كا سامنا كيا بالخصوص خرمشہر كو آزاد كروانے والےمجاھدين نےاستقامت اورشجاعت كے جوھردكھا كر دشمن كے عزائم كوخاك میں ملا كر ركھ ديا جسے آج بھی وہ فراموش نہیں كر سكتا۔ انھوں نے ۲۷ مئی كو نئی پارليمنٹ كی كاركردگی كے آغاز ہونے كے حوالے سے كہا كہ ممبران كو ياد ركھنا ہو گا كہ وہ ملت كے منتخب افراد ہیں لہذا اپنی پوری توجہ ملك اور قوم كی خدمت پر مركوز ركھیں۔
254176