ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق ايرانی وزارت خارجہ كے ترجمان سيد محمد علی حسينی نے كہا كہ امريكی فوجيوں كی طرف سے اسلامی اقدار كی یہ توھين پہلی مرتبہ نہیں بلكہ اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ ہو چكی ہے اور ان توھين آميز اقدامات كا تكرار ايك خاص مقصد كے لیے ہے اور اديان الہی كی توھين كی روك تھام كے لیے اقوام متحدہ اور ديگر بين الاقوامی اداروں كو قوانين وضع كرنے چاہيئں۔ جناب حسينی نے واضح كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران كی وزارت خارجہ ،اسلامی اقدار كی توھين كے مقابلے كے لیے oic اور ديگر بين الاقوامی ثقافتی اداروں كی طرف رجوع كرے گی تا كہ اس قسم كے اقدامات كو روكا جا سكے۔
253717