حداد عادل: آزادی خرم شہر كے باعث مدتوں بعد امام خمينی ﴿رہ﴾ كے چہرے پر خوشی كے اثرات

IQNA

حداد عادل: آزادی خرم شہر كے باعث مدتوں بعد امام خمينی ﴿رہ﴾ كے چہرے پر خوشی كے اثرات

سياسی گروپ: آزادی خرم شہر كے موقع پر ملت ايران نے بہت عرصہ بعد امام خمينی ﴿رہ﴾ كی چہرے پر خوشی كےاثرات ديكھے تھے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر جناب غلام علی حداد عادل نے خرم شہر كی آزادی كی سالگرہ كی مناسبت سے گفتگو كرتے ہوئے شہدائے خرم شہر كو خراج عقيدت پيش كيا كہ جن كی قربانيوں نے ملت ايران كو خرم شہر كی آزادی تحفے میں دی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ہمیں اچھی طرح ياد ہے كہ طويل عرصے كے بعد خرم شہر كی آزادی كے موقع پر لوگوں نے امام خمينی كے چہرے پر مسكراہٹ ديكھی ۔ جناب حداد عادل نے واضح كہا كہ ہم نے ديكھا كہ دشمن اپنے انجام پر پہنچا ليكن ملت ايران كی عزت اور افتخار میں اضافہ ہوا، اور اميد ہے كہ ملت ايران مزيد سرخرو ہو گی۔
253423