آيت اللہ حائری شيرازی: سيرت علماء كو زندہ ركھنے كا واحد راستہ محنت سے دينی علوم كی تدريس كرنا ہے

IQNA

آيت اللہ حائری شيرازی: سيرت علماء كو زندہ ركھنے كا واحد راستہ محنت سے دينی علوم كی تدريس كرنا ہے

سماجی گروپ: اگر ہم علمائے سلف كی سيرت كو زندہ ركھنا چاہتے ہیں تو ہمیں محنت اور لگن سے تدريس كرنا ہو گی اور اعلی تعليم میں مصروف طلباء كو پچھلی كلاسوں می تدريس كرنا چاہیے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ فارس كی رپورٹ كے مطابق استان فارس میں قائد انقلاب اسلامی كے نمائندہ آيت اللہ حائری شيرازی نے قم میں طلاب اور علماء سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ہمیں موجودہ ٹيكنالوجی سے غافل نہیں ہونا چاہيئے بلكہ اس سے كمال استفادہ كرنا ہو گا۔ انھوں نے كہا كہ اس ٹيكنالوجی سےا انسانيت كی خدمت كے لیے بہترين كام ليا جا سكتا ہے۔ جيسا كہ آج پوری دنيا كے انسان ايك دوسرے كے حالات سے باخبر ہوتے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ طلاب كے لیے ورزش ايك ضروری امر ہے اور اہلبيت (ع) نے سالم تفريح كی بھی ہمیں اجازت دی ھے تاكہ انسان با نشاط ہو كر زيادہ كام كر سكے ۔ انھوں نے كہا كہ جوانوں سے علمی نشستیں ركھنا طلاب و علماء كی بہت بڑی خدمت ہے اور اگر ہمیں علمائے سلف كی سيرت كو احياء كرنا چاہتے ہیں تو ہمیں تدريسی امور میں مھارت دكھانا ھوگی۔ انھوں نے علماء كی ذمہ داريوں میں سے دين میں رسيدگی ،مشورت اور سر پرستی كو انتہائی اہم قرار ديا اور كہا كہ حقيقی محقق اور اسلام شناس وہی ہے جو اسلام كی صحيح ترجمانی كرنے كے لیے اپنا وقت اجتہاد پر صرف كرے۔
254855