ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ خراسان كی رپورٹ كے مطابق صوبہ خراسان كے چيف سيكرٹری جناب رضا عبدالمالكی نے اس منصوبے كو عملی جانہ پہنانے كے حوالے سے كہا كہ اس پرا جيكٹ پر ۵۰۰ ملين تومان لاگت آئے گی جس میں سے ۲۰۰ ملين تومان وزارت تعليم اور ۳۰۰ ملين تومان ايوان صدر كی جانب سے فردوس يونيورسٹی كے اختيار میں دیے جائیں گے تاكہ وہ اس تحقيقائی سنٹر كی تاسيس اور باقی امور كو انجام دے۔ انھوں نے كابينہ كے ديگر بلوں میں سے علوم قرآنی يونيورسٹی كے بل كی منظوری كے حوالے سے كہا كہ اس كے لیے تين كالج تاسيس ہوں گے جن میں سے ايك كالج مشہد میں اور باقی دو كالج سبزوار اور تربت جام میں بنائے جائیں گے۔
254829