ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ سيستان و بلوچستان كی رپورٹ كے مطابق اس اجلاس میں سيستان و بلوچستان كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج حجت الاسلام '' صفر قربانپور'' نے سيستان و بلوچستان كے مختلف علاقوں میں اس ادارے كی كاركردگی رپورٹ پيش كی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ہمارا ارادہ ہے كہ نماز جمعہ كے خطبے اور ديگر مذہبی مطالب انٹرنیٹ پردیں۔ اس اجلاس میں زاہدان كے امام جمعہ اور مجلس خبرگان كے ممبر حجت الاسلام '' عباسعلی سليمانی '' نے اپنے خطاب میں آئمہ جمعہ كی ذمہ دارياں بيان كرتے ھوئے معاشرے میں وحدت كی ضرورت پر زور ديا۔
255036