ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ روز ايرانی صدر نے حزب اللہ لبنان كے جنرل سيكرٹری سے ٹيلی فونك گفتگو میں انھں ملت لبنان كی كاميابی اور لبنان كے صدر كے انتخاب پر مبارك باد پيش كی۔ جناب محمود احمدی نژاد نے كہا كہ ملت لبنان كو خداوند متعال كی غيبی امداد شامل حال ہو گی۔ سيد حسن نصراللہ نے بھی اس ٹيلی فونك گفتگو میں مختلف گروپوں كو ايك دوسرے كے قريب لانے میں اسلامی جمہوریہ ايران كی كوششوں پر شكریہ ادا كيا۔ جناب سيد حسن نصراللہ نے واضح كيا كہ اس وقت ملت لبنان كے دشمن بہت كمزور ہیں۔
255206