ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق حوزہ نيوز سنٹر نے كہا كہ آيت اللہ نوری ہمدانی نے اس ملاقات میں جوانوں پرمدرسہ اور يونيورسٹی كے ماحول كی تاثير كے حوالے سے كہا كہ جوانوں پر یہ ماحول بہت ہی مؤثر واقع ہوتا ہے لہذا اساتذہ اور پروفيسروں كو چاہیے كہ پہلے خودسازی كریں تاكہ دوسروں پر مؤثر واقع ہو
سكیں۔ انھوںنے امريكا كی عراق كے خلاف قرارداد كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ یہ انتہائی افسوسناك واقعہ ہے كہ امريكا ،عراق پر زوردے رہا ہے كہ وہ ايسی قراداد كو قبول كرے جوكہ عراق كے قومی مفادات كے سراسر خلاف ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ وہ اس منحوس قراداد كے ذريعہ اس ملك سے اسلامی ثقافت كا جنازہ نكالنا چاہتا ہے۔
255090