اسلام كی بقاء، دينی مبلغين كی جدوجہد كی مرہوں منت ہے

IQNA

اسلام كی بقاء، دينی مبلغين كی جدوجہد كی مرہوں منت ہے

سماجی گروپ: ادارہ تبليغات اسلامی كے ثقافتی سيكرٹری نے كہا كہ اسلام كی بقاء كا راز دينی مبلغين كی جدوجہد ہے۔ لہذا تبليغ پر زيادہ توجہ دی جائے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق ادارہ تبليغات اسلامی كے ثقافتی سيكرٹری روحانی نژاد نے صوبہ آذربائيجان میں مصروف عمل علماء سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ دين اسلام میں تبليغ كو ايك خاص مقام حاصل ہے اور اسلام كی بقاء دين مبلغين كی انتھك جدوجہد كے باعث ہے اورآج ٹيكنالوجی میں ترقی كی وجہ سے تبليغ میں نئے اسلوب سے استفادہ كرنا ناگزير ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ تبليغ كو صرف مخصوص مذہبی ايام تك ہی محدود نہ كيا جائے بلكہ ايسا پروگرام وضع كيا جائے كہ یہ سلسلہ سارا سال جاری رہے۔ انھوں نے تبليغ میں حالات حاضرہ اور زمان و مكان پر خصوصی توجہ دينے پر زور ديا ۔
255081