ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس اجتماع میں لبنان كے مسلمان علماء كی يونين كے سربراہ شيخ حسان عبداللہ '' صيدا'' شہر كے جج" شيخ احمد الدين" ، حزب اللہ كے سياسی سيل كے سربراہ حسن عزالدين ، جنوب لبنان میں حزب اللہ كے صدر" شيخ نبيل قاووق" اور كچھ ديگر شيعہ و سنی علماء شريك ہوئے۔ شيخ نبيل نے اس نشست سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ لبنان كا اسلامی محاذ سياسی اور عوامی اعتبار سے بہت طاقتور ہے اور قيديوں كی آزادی بھی نزديك ہے۔ انھوں نے كہا كہ حزب اللہ نے ۲۰۰۸ عيسوی میں امريكی آلہ كاروں كے لبنان میں داخلی جنگ اور اختلافات كے مكروہ ارادوں كو خاك میں ملا ديا ہے اور اپنی حيثيت كو اسلامی اور عربی دنيا كے لیے ثابت كر ديا ہے۔
انھوں نے كہا كہ حزب اللہ لبنان جنگ كی خواہاں نہیں ليكن اپنے دفاع اور اسرائيلی جارحيت كا منہ توڑ جواب ديتی رہے گی۔
۲۵۶۶۶۸