ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ سيستان و بلوچستان كی رپورٹ كے مطابق چابہار كے امام جمعہ حجة الاسلام سيد محمد موسوی نے نماز جمعہ كے خطبوں میں امام خمينی(رح) كی رحلت اور برسی كی مناسبت سے كہا كہ امام خمينی(رح) نے انقلاب اسلامی كو كامياب كر كے اس صدی كے ممتاز اور ابتكاری شخصيت كا تمغہ حاصل كيا ۔ انھوں نے امام خمينی(رح) كے نام اور ان كی ياد كو تازہ ركھنے كو اسلام كا احياء قرار ديتے ھوئے كہا كہ اسلامی انقلاب كے اثرات اور امام خمينی(رح) كی ياد آئندہ نسلوں كے لیے ہميشہ تاريخ كے سينے میں محفوظ رہے گی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ آٹھویں پارليمنٹ كا آغاز ايك نيگ شگون ہے اور یہ پارليمنٹ عوامی ووٹ سے منتخب ہو كر آئی ہے لہذا اسے معاشرے كی معاشی مشكلات كے حل پر خصوصی توجہ دينا ہو گی۔
۲۵۶۷۶۹