شيعہ اور سنی كے درميان اختلاف ايجاد كرنا صہيونيوں كی نئی سازش ہے

IQNA

شيعہ اور سنی كے درميان اختلاف ايجاد كرنا صہيونيوں كی نئی سازش ہے

سياسی گروپ: شيعہ اور سنی كے درميان اختلافات اور مسلمانوں اور دوسرے ادياں كے پيروكاروں كے درميان كشمكش صہيونيوں كی جديد سازش ہے۔

ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ كرمان كی رپورٹ كےمطابق كرمان كے امام جمعہ اور نمائندہ ولی فقیہ حجة الاسلام سيد يحيی جعفری نے نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا كہ آج دشمنان اسلام، اسلامی معاشروں میں گمراہی اور ضلالت پھيلانا چاہتے ہیں لہذا ہمیں حفظ دين پر خصوصی توجہ دينا ہو گی۔ انھوں نے اقوام اور اسلامی ممالك كے راہنماوں میں بيداری كی لہر كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ اگر مسلمانوں كو دشمنوں كی سازشوں كا صحيح علم ھوجائے تو وہ گمراھی سے محفوظ رہ سكتے ھیں۔انھوں نے نمازجمعہ میں شركت كودشمنوں كی سازشوں اور استعماری طاقتوں كے منفی پروپيگنڈوں سے مقابلے كا ايك راستہ قرار ديتے ہوئےكہا كہ آج دنيا میں جو بھی فتنہ فسادبرپا ہوتا ہے اس میں صہيونيوں كے ہاتھ كار فرما ہوتے ہیں۔ انھوں نے امام خمينی (رح) كی برسی میں شركت كو ايك ذمہ داری قرار ديتے ہوئے كہا كہ ہم سب امام خمينی(رح) كی جدوجہد كے مرہون منت ہیں۔
۵۶۵۸۰۷