آيت اللہ مقتدايی كی بطور ڈائريكٹر حوزہ علمیہ قم تقرری

IQNA

آيت اللہ مقتدايی كی بطور ڈائريكٹر حوزہ علمیہ قم تقرری

سياسی گروپ: حوزہ علمیہ كی اعلی اختياراتی كونسل نے اپنے آخری اجلاس میں آيت اللہ مرتضی مقتدايی كو بطور مدير حوزہ علمیہ قم متعين كيا ہے۔
حوزہ علمیہ قم كی اعلی كونسل كے سربراہ حجت الاسلام والمسلمين علی رضا امينی نے قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اعلی كونسل نے ۳۰ مئی ۲۰۰۸ء كے اپنے اجلاس میں آيت اللہ مرتضی مقتدايی كو حوزہ علمیہ قم كا جديد مدير متعين كيا ھے۔
انھوں نے وضاحت كی كہ اس اجلاس میں آيت اللہ مقتدايی كو كثرت رائے سے منتخب كيا گيا ھےاور ان كی مديريت كا اعلان آئندہ چند روز میں كر ديا جائے گا۔ ياد رہے كہ اس سے پہلے حوزہ علمیہ قم كے مدير حجت الاسلام والمسلمين سيد ہاشم حسينی بوشہری تھے۔ آيت اللہ مرتضی مقتدايی اس وقت جامعہ مدرسين حوزہ علمیہ قم كے نائب صدر ہیں۔
256966