آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی كی "اديان كے درميان گفتگو" كے موضوع پر بين الاقوامی كانفرنس میں خطاب كے لیے سعودی عرب روانگی

IQNA

آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی كی "اديان كے درميان گفتگو" كے موضوع پر بين الاقوامی كانفرنس میں خطاب كے لیے سعودی عرب روانگی

سياسی گروپ: ۲جون ۲۰۰۸ء كو آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی سعودی عرب كے بادشاہ '' ملك عبداللہ '' كی دعوت پر اديان كے درميان گفتگو كے موضوع پر بين الاقوامی كانفرنس میں خطاب كے لیے ايك وفد كے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں توقع ہے كہ اس كانفرنس میں دنيائے اسلام سے ۸۰۰ دانشورشركت كریں گے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق اس سفر میں آيت اللہ ہاشمی رفسنجانی اور ان كے ہمراہ وفد مناسك عمرہ كی ادائيگی اور بيت اللہ الحرام اور مسجد النبی ﴿ص﴾ كی زيارت كے بعد سعودی عرب كے بادشاہ ملك عبداللہ، سعودی عرب كی سياسی شخصيات اور دنيائے اسلام سے اس كانفرنس میں شركت كے لیے آئے ہوئے دانشور حضرات سے ملاقاتیں اور تبادلہ خيال كریں گے۔
257506