ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آيت اللہ نوری ہمدانی نے اس ملاقات میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اسلام، ترقی اور پيشرفت كا مذہب ہے۔ اسلام فقر، ظلم اور جہالت سے مقابلہ كرتا ہے۔ آيت اللہ نوری ہمدانی نے اسلامی ثقافت كی اہميت بيان كرتے ہوئے كہا كہ ايران میں انقلاب اسلامی سے پہلے اسلام اور اسلامی ثقافت كو ترك كر ديا گيا تھا ليكن انقلاب اسلامی كے بعد اسلامی ثقافت كی ترويج ہوئی ہے اور اب بھی اسلامی افكار كی زيادہ سے زيادہ ترويج كی ضرورت ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ دشمن، امت اسلام كے درميان اختلافات ايجاد كر كے اپنے ناپاك عزائم حاصل كرنا چاہتا ہے اور اس كی كوشش ہے كہ وہ عراق میں شيعہ و سنی بھائيوں كو ايك دوسرے سے لڑاے۔
257431