ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق ۳ جون ۲۰۰۸ء كو شہر كابل میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارت خانے میں یہ تقريب دعائے توسل كے ورد كے ساتھ شروع ہوئی۔ اس تقريب سے خطاب كرتے ہوئے حجت الاسلام و المسلمين '' حسينی مزاری '' نے حضرت فاطمة الزہراء ''سلام اللہ علیھا'' كے فضائل بيان كرنے كے ساتھ ساتھ حضرت امام خمينی ﴿رح﴾ كی خصوصيات اور ان كی خدمات كوخراج عقيدت پيش كيا۔ یہ تقريب امام خمينی ﴿رح﴾ كی شان میں اشعار اور حضرت فاطمة الزہراء ﴿س﴾ كے مصائب پر اختتام پذير ہوئی۔
258070