ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كے نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق ۲ جون ۲۰۰۸ء كو ايرانی صدر نے امام خمينی ﴿رح﴾ كی برسی میں شركت كرنے والے غير ملكی مہمانوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ انسان جو كہ اشرف المخلوقات ہے كی اس دنيا میں دو اہم ذمہ دارياں ہیں! خدا كے بنائے ہوئے اصولوں پر زندگی گزارنا اور اپنے آپ كو سعادت مند اخروی حيات كے لیے آمادہ كرنا۔ انھون نے مزيد كہا كہ خدا نے انسان كو ان دو ذمہ داريوں سے عہدہ برآ ہونے كے لیے تنہا نہیں چھوڑا بلكہ انبياء ﴿ع﴾ اور كامل انسانوں كو اس كی ہدايت و رہنمائی كے لیے بھيجا۔
جناب احمدی نژاد نے كہا كہ امام خمينی ﴿رح﴾ نے عصر حاضر میں انبياء كے پيغام كو لوگوں تك پہنچايا ۔ آپ كے زمانے میں ظالم اور فاسد قوتوں نے معاشرے میں ظلم اور مادہ پرستی كو رواج دے ركھا تھا۔
جناب احمدی نژاد نے غير ملكی مہمانوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مسلمانوں كی كاميابی كا راز مسلمانوں كی وحدت میں پنہاں ہے اور مسلمانوں كے لیے یہ امر باعث افتخار ہے كہ منجی عالم بشريت نسل پيغمبر اسلام سے ہو گا اور اس كا ظہور يقيناً ہو گا اوراولوالعزم پيغمبر حضرت عيسی (ع)ان كے مددگاروں میں سے ہوں گے۔ ياد رہے كہ ايرانی صدر كے خطاب سے پہلے برازيل، لبنان، پاكستان، اور گامبيا كے نمائندوں نے اپنے اپنے مختصر خطاب میں امام خمينی ﴿رح﴾ ، اسلامی جمہوریہ ايران ،ايران كے ایٹمی پروگرام اور عراق و لبنان كے مسائل پر اپنا نقطہ نظر بيان كيا۔
257803