بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق نمازجمعہ كی یہ تقريب گيارہ بج كر ۴۰ منٹ پر ممتاز قاری '' مجيد قربانی '' كی تلاوت قرآن سے تہران يونيورسٹی میں شروع ہوئی۔ اس كے بعد حجت الاسلام والمسلمين '' حسينی'' نے حسب سابق شرعی مسائل بيان كئے۔ پھر حجت الاسلام والمسلمين سيد رضا تقوی نے نمازجمعہ كے خطبوں سے پہلے سيرت نبوی﴿ص﴾ كے موضوع پر خطاب كيا۔
259949