زاہدان میں اہل سنت امام جمعہ نے اتحاد و وحدت كی ضرورت پر زور ديا

IQNA

زاہدان میں اہل سنت امام جمعہ نے اتحاد و وحدت كی ضرورت پر زور ديا

سياسی و سماجی گروپ: زاہدان میں اہل سنت امام جمعہ نے تاكيد كی كہ شيعہ اور اہل سنت كے درميان وحدت و اتحاد كے لیے مشترك نقاط پر توجہ دينا چاہئیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا '' شعبہ سيستان و بلوچستان كی رپورٹ كے مطابق زاہدان كی مسجد مكی میں اہل سنت امام جمعہ نے گزشتہ روز نماز جمعہ كے خطبوں میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ شيعہ اور اہل سنت كے درميان وحدت و يكجہتی كے لئے مشترك نقاط كو سامنے ركھنا چاہئیے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ شيعہ اور اہل سنت كے درميان بعض موارد میں اختلافات ہیں ليكن مشتركات اس سے كہیں زيادہ ہیں اور شيعہ و اہل سنت كے درميان وحدت كے لیے مشتركات كو مدنظر ركھنا چاہیے۔ انھوں نے كہ كہ دشمن، مسلمانوں كے درميان اختلافات ايجاد كرنا چاہتا ہے اور شيعہ و اہل سنت ﴿كہ جو ايك دوسرے كے دينی بھائی ہیں ﴾ دشمن كو اس بات كی اجازت نہ دیں كہ وہ ان كے درميان اختلافات ايجاد كرسكے۔ جناب اسماعيل زہی نے كہا كہ محبت اہل بيت پيغمبر ﴿ع﴾ میں شيعہ و سنی كے درميان اتفاق ہے اور محبت اہل بيت ﴿ع﴾ ايك ايسا عقيدہ ہے جس كا كوئی مسلمان منكر نہیں ہے۔
انہوں نے واضح كيا كہ بعض مفسد افراد، اختلافی مسائل كو ہوا دے كر شيعہ اور اہل سنت كو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔ زاہدان كے اہل سنت امام جمعہ نے كہا كہ سيستان وبلوچستان كی انتظامیہ كو ڈويژن كی تعميرو ترقی كے ساتھ ساتھ اخوت اسلامی كو بھی فروغ دينا چاہیے اور ہر دو طرف سے مفسد افراد پر نظر ركھنا چاہئیے۔
260616