بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق حرم شاہ چراغ كے متولی آيت اللہ سيد محمد مھدی دستغيب ، احمدی اور محمدی نے نمازيوں كے ايك اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ دعا انسانيت كی اساس ہے اور انسان جو كہ پست ترين عالم میں زندگی گزار رہا ہے اس كے اور خدا كے درميان جو كہ اعلی ترين مراتب پر فائز ہے رابطہ كا بہترين ذريعہ ہے۔ دعا عبد اور رب الارباب كے درميان تعلق كا نام ہے۔ انسان سراپا محتاج ہے اور اسے ہرشئی كی ضرورت ہے۔ انھوں نے كہا كہ انسان بدنی اعتبار سے مركب ہے اور تركيب كا لازمہ محتاجی ہے۔ بچہ جب دنيا میں آتا ہے اس وقت سے جوانی تك مختلف قسم كے امراض اورآلام كا شكار ہوتا ہے جبكہ روح وجان كے اعتبار سے اعلی عليبن سے مرتبط ہے اور اسے ضرورت ہے كہ كوئی اس كی دستگيری كرے اور اس كے حقيقی مراتب تك پہنچا دے۔ یہی مقام ہے كہ جہاں پر پروردگار كا ارشاد ہوتا ہے كہ '' اے لوگو تم خدا كے محتاج ہو''
اگر انسان اپنے اندر بے نيازی كا احساس كرے تو وہ فرعون بن جاتا ہے اور اپنی محتاجی كو بھلا ديتا ہے جبكہ وہ محتاج ہے اور اسكی بقاء صرف خدا كے ساتھ وابستگی میں ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ انسان ہميشہ دنياوی آفات كی لپٹ میں ہے اور شياطين جن وانس اس كے اردگرد ہیں اور ايسی حالت میں نجات كا واحد راستہ خدا پر توكل كرنا ہے۔
244072