بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق مسجد بلال ﴿ع﴾ كی اس افتتاحی تقريب میں حجت الاسلام قدسی نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ افغانستان كے شمالی علاقوں میں وہابيت اور مسيحيت كی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور خصوصاً وہابيت كا نیٹ ورك بہت وسيع ہے۔ اس لیے اس علاقے میں مسجد كی تعمير بہت اہميت كی حامل ہے۔ انھوں نے اس كی تعمير كے سلسلے میں تعاون كرنے والے افراد كا شكریہ بھی ادا كيا۔ اس كے بعد اس مسجد كےپيش نماز نے اس مسجد كی تعمير كے سلسلے میں مفصل رپورٹ پيش كی۔ اس مسجد كا رقبہ ۴۰۰ مربع میٹر ہے اور یہ مزار شريف كے ايك شيعہ محلے میں تعمير كی گئی ہے۔
260775